ممفس، مصر
ممفس (Memphis) مصر میں واقع ایک عالمی ثقافتی مقام ہے۔ اس مقام کو 1979ء میں یہ درجہ ملا۔ یہ شہر قدیم مصر کا ایک بڑا شہر تھا، جس وقت مصر میں تین حکومتیں تھیں: شمالی، وسطی اور جنوبی۔وسطی مصر کے فرعون مینس نے ایک بڑے لشکر کے ہمراہ جنوبی مصر کے حکمراں سائت پر حملہ آور ہوا، سائت کو اس نے شکست دی اور جنوبی مصر کو اپنی سلطنت میں شامل کرلیا۔ اس کے بعد وہ شمالی مصر پر حملہ آور ہوا اور اسے بھی اپنی سلطنت میں شامل کرلیا۔ یوں پہلی بار مصر میں ایک متحدہ سلطنت قائم ہوئی، پھر مینس نے ہی ممفس کو تقریباً 3000 ق م میں قدیم مملکت کے عہد میں تعمیر کیا اور اپنا پایۂ تخت بنایا۔ آج کل ممفس دریائے نیل کے دامن میں قاہرہ سے 15 میل جنوب میں ایک چھوٹا سا قصبہ ہے، اس کے آثار جنوبی قاہرہ کے علاقہ میت رہینہ میں پائے جاتے ہیں۔
یہ انسانی تاریخ کے چند عظیم ترین شہروں میں سے ایک تھا جسے فرعونوں کے پہلے خاندان نے 31 قبل مسیح کے زمانے میں دارالحکومت کے لیے تعمیر کیا تھا اور یہاں اب بھی اس کے تابناک ماضی کی جھلکیاں دیکھی جاسکتی ہیں جیسے پتاہ کا عظیم مندر اور فرعونوں کے شاہی محلات وغیرہ، آج یہ کھنڈرات غزہ کے اہرام کے ساتھ عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ بن چکے ہیں۔
ممفس قاہرہ کے جنوب میں اور دریائے نیل کے مغربی کنارے پر واقع ہے۔ میت رہینہ ، دہشور وغیرہ شہر بھی اس کے قریب ہیں۔
0 comments:
Post a Comment